حیات آباد، بھتہ خوروں کا دکان کے سامنے دھماکہ، دکانوں کو جزوی نقصان

حیات آباد، بھتہ خوروں کا دکان کے سامنے دھماکہ، دکانوں کو جزوی نقصان

پشاور (کرا ئم رپورٹر)تھا نہ حیا ت آباد کے حدود میں کا ر خانو ں ما رکیٹ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے نامعلو م بھتہ خورو ں نے اختر اسلام نا می شخص کے دکا ن کیسا منے با رودی مو اد نصب کر دیا جو زور دار دھما کہ پھٹ گیا جسکے نتیجے میں متعدد دکا نو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز اختر اسلام ولد زریا د خان سکنہ جمرود نے رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم بھتہ خو رو ں نے ایک ما ہ قبل ان سے 20لاکھ رو پے بھتہ کا مطا لبہ کیا تھا جبکہ انکا ر کر نے پر جا ن سے ما ر نے اور گھر کو با رودی مواد سے اڑا نے کی دھمکیاں بھی دیں چکے تھے تاہم گزشتہ شب نامعلوم بھتہ خو رو ں نے ان کے دکان کے سامنے با رودی مو اد نصب کر دیا تھا جو زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں اختر اسلام کے دکان سمیت ما ر کیٹ میں مو جود متعدد دکا نو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا بم ڈسپو ز ل یو نٹ ٹیم نے جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے اور نامعلوم بھتہ خو رو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر