صوابی میں سنگدل قاتلوں نے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

صوابی میں سنگدل قاتلوں نے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ)موضع شاہ منصور میں فجر کے وقت دو نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے گھر میں داخل ہو کربا پ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس سفاکانہ اور ظالمانہ قتل کے خلاف علاقہ کے عوام نے شدید احتجاج کر تے ہوئے لاشوں کو صوابی جہانگیرہ روڈ پر رکھ کر سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے دو گھنٹے تک بند کئے رکھا۔ اور اس سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کر تے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس اور جلد گرفتار کر نے کا مطالبہ کر رہے تھے اس موقع پر ایس ایچ او زیدہ پولیس نے ملزمان کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کر کے گرفتار کر نے کا یقین دلایا جس پر مظاہرین نے پُر امن طور پر منتشر ہو کر روڈ کر کھول دیا۔ مسماۃ (خ) بیوہ سبحان الدین نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم گھر کے تمام افراد معمول کے مطابق کمرے میں سوئے ہوئے تھے جب کہ ان کا بیٹا محمد سلیمان بر آمدے میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران میں نے اپنے شوہر سبحان الدین کی آواز سنی کہ کون ہے اور ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی شوہر سبحان الدین اور اکیس سالہ نوجوان بیٹا محمد سلیمان موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے سیڑھی کے ذریعے دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے ۔ جب کہ ملزمان سے جاتے وقت سیڑھی بھی رہ گئی گھر کا سر براہ سبحان الدین نماز تہجد پڑھنے میں مصروف تھے۔ ملزما ن نے پہلے محمد سلیمان کو اور بعد ازاں اس کے والد سبحان الدین پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گاؤں کے لوگوں کے مطابق مقتول کا خاندان انتہائی شریف اور خوش اخلاق تھا جب کہ کسی کے ساتھ ان کا کوئی عناد یا دشمنی نہیں تھی ۔ مقتول سبحان الدین حال ہی میں دوبئی سے کافی عرصہ بعد اپنے گاؤں شاہ منصور آئے تھے۔ نماز جمعہ کے بعد باپ بیٹے کا جنازہ ایک ساتھ اُٹھنے سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔ زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#