مردان میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق 1زخمی
مردان (بیورورپورٹ) مردان کے گردونواح میں ٹریفک ،خودکشی اور فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ٹریفک کا واقعہ جھنڈے بازار میں پیش آیا جہاں تخت بھائی کھنڈرات سے واپس آنے والے بغدادہ کے رہائشی موٹرسائیکل سواروں کو ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ احسان علی ولد میاں ظاہر شاہ جان بحق جبکہ اس کا ساتھی زاہد ولد شمس الدین زخمی ہوگیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا رستم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے اندر اٹھارہ سالہ محمد اویس کو قتل کرڈالا مقتول کے والد محمد شفیق نے پولیس کو بتایاہے کہ اس کے بیٹے کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ادھر گمبت میں بیس سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ (س) زوجہ ضیا ء الرحمان نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرلیا پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر محنت مزدوری کے عرض سے باہر ہے اور خودکشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔