عدالت کا ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگانے والی فحش فلموں کی اداکارہ کے حق میں ایسا اقدام کہ امریکی عوام حیران رہ گئے

عدالت کا ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگانے والی فحش فلموں کی اداکارہ ...
عدالت کا ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگانے والی فحش فلموں کی اداکارہ کے حق میں ایسا اقدام کہ امریکی عوام حیران رہ گئے

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی عدالت کے جج نے ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگانے والی فحش فلموں کی اداکارہ کے وکیل کی زبان بندی کے احکامات جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

امریکی نیوز ایجنسی ”میل آن لائن“کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی عدالت کے جج نے کہا کہ فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئیل کے وکیل کی زبان بندی کے احکامات جاری کرنے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔

کیس کی سماعت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سٹارمی کے وکیل کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے جائیں اور اس کو ا س معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکا جائے جس پر جج نے کہا کہ خود اس کی بھی سٹارمی کے وکیل کے کچھ بیانات پر تحفظات ہیں لیکن وہ فوری طور پر زبان بندی کے احکامات جاری نہیں کر سکتا ۔

فحش فلموں کی ادا کارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ 2006میں جنسی عمل کرچکی ہے جب وہ شادی شد ہ تھے لیکن ٹرمپ اس بات سے انکار کرتے ہیں۔

فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی کا وکیل امریکی عدالت کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی