پی ٹی آئی کو حکومت چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، موڈیز

پی ٹی آئی کو حکومت چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، موڈیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)انٹرنیشنل کریڈیٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد اور چھوٹی جماعتوں کیساتھ مل کر وفا ق میں حکومت بنائے گی مگر نئی حکومت کو ادارہ جاتی کمزوریاں،کم مسابقت ،گورننس ،قانون کی عملداری، کرپشن کو کنٹرول کرنا، ٹیکس کا دائرہ کار وسیع نہ ہونے کے بھی چیلنجز درپیش ہونگے ۔انٹرنیشنل کریڈیٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی انتخابات کے حوالے سے ایک نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کی وجہ سے بیرونی توازن برقرار رکھنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، نئی حکومت کو کرپشن میں کمی اور گورننس کو بہتر کرنے کیساتھ ساتھ ادارہ جاتی کمزوریوں، قانون کے عملداری اور ٹیکس کے دائرہ کار وسیع نہ ہونے کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ ے گا، رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے یہ وعدہ کیا تھا سماجی شعبے میں اضافہ کیا جائے گا اسلئے نئی حکومت کو زری اور مالیاتی پالیسیوں پر توجہ دینا ہوگی، سی پیک کی وجہ سے بجلی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے جس کا فائدہ نئی حکومت کو ہوگا اور سی پیک سے اقتصا دی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
موڈیز