نواز شریف کا طبی معائنہ ، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور شوگر کاچیک اپ کیا گی

نواز شریف کا طبی معائنہ ، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور شوگر کاچیک اپ کیا گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔میڈیکل ٹیم میں ایک کارڈیالوجسٹ سمیت دو ڈاکٹراور ایک نرس شامل تھیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور نوازشریف کی تبدیل کی گئی ادویات کے اْن کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کا بلڈ پریشر، حرکت قلب، شوگر اور پلس ریٹ دیکھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔
نوازکا معائنہ