مردان شبقدر، اور تیمر گرہ میں ناکام امیدواروں کی جانب سے انتخابی نتائج کیخلاف مظاہرہ

مردان شبقدر، اور تیمر گرہ میں ناکام امیدواروں کی جانب سے انتخابی نتائج ...

مردان(بیورورپورٹ)انتخابی نتائج کے خلاف ایم ایم اے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پاکستان چوک اور پریس کلب کے سامنے زبردست احتجا جی مظاہر ے کئے اور سڑکوں کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا مظاہر ین کی قیادت جے یو آئی کے صو با ئی جنرل سیکر ٹر ی مولانا شجاع الملک پی پی پی کے رہنماء خواجہ محمد خان ہو تی اور ایم ایم اے کے رہنماء مولانا تا ج الاامین جبل اور سعید اختر ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مقر رین نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندکی کی گئی ہے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے نتائج کو کسی صورت تسلیم کر نے کو تیا ر نہیں۔انہوں نے کہا کہ صیہونی لابی پاکستان میں ایک بار پھر سر گرم ہوگئی ہے عمران خان ان کے ایجنٹ ھیں اور ایک سازش کے تخت اسے قوم پر مسلط کیا گیا ہے لیکن فرزندان تو حید ختم نبوت کے قانون میں تر میم اور دیگر اسلامی اقدارکی پا مالی کو ششیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے انتخابی نتائج کے خلاف بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے مین چوک پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہیں ۔ انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے سے مولانا ہدایت الحق ، قاری رحمان اللہ ، مولانا عبدالوکیل اور دیگر نے کہا کہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہیں ۔ عوام کے رائے کو یکسر تبدیل کرکے اپنے مرضی کے نمائندوں کا کامیاب بنانے کیلئے نتائج میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کے عین خواہش کے مطابق عوامی نمائندے منتخب ہو سکیں ۔ انہوں نے انتخابات میں دھاندلی اور ہیرا پھیری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوام کی رائے کو چھپاکر من پسند افراد کے حق میں نتائج دیئے گئے ہیں جو کہ کسی صورت انہیں قبول نہیں ۔

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام وادی تالاش میں انتخابی نتائج میں مبینہ د ھاندلی کے خلا ف مظاہر ہ کیا گیا ،مظاہر ہ کی قیا دت جے یو آئی دیرلویر کے امیر مولانا زاہد خان نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین تالاش بازار سے مین جی ٹی روڈ پر نعرہ بازی کرتے ہو ئے کلپانی بازار جلوس کے شکل میں پہنچے جہاں خطاب کر تے ہو ئے مجلس عمل پی کے 15سے امیدوار مظفرسید ایڈوکیٹ ،مولانا زاہد خان ،مولانا اسد اللہ ،مفتی خالد محمود ،اور قا ضی عیاث الدین نے کہا کہ ایک ساز ش کے تحت صو بہ بھر خصوصا دیرلوئیر میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ،پولنگ ایجنٹس کو باہر رکھ کر رات گئے جیتے ہو ئے اُ میدواروں کو ہروایا گیا ،مظاہرین نے کہا کہ نادید ہ قوتیں مذہبی جماعتوں کو اسمبلیوں سے باہر کرنا چا ہتی تھی ،کسی بھی صورت پہلے سے تیار شدہ نتا یج قبول نہیں ،عام انتخابات کو فوری طور پر کالعد م قرار دیکر شفاف انتخابات کروائے جا ئے ،بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول