نوازشریف کو اپنے کئے کی سزاملی، عمران کا وزیر ا عظم بننا پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، پرویز مشرف
اسلام آباد/دبئی(آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے عمران خان کی کامیابی کو پاکستان کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کہا ہے کہ قوم نے ثابت کردیا وہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ نہیں بلکہ تبدیلی کے ساتھ ہیں ۔پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اورنواز شریف کو اپنے کیئے کی سزا ملی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل(ر) پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ پاکستانی عوام نے مذہبی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پوری قوم تبدیلی کیساتھ ہے جو کہ مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہیں جس سے ملکی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن میں دھاندلی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ دھاندلی کی باتیں بھی وہ لوگ کررہے ہیں جو کہ خود کرپشن کے الزامات میں ملوث ہیں۔
پرویز مشرف