نامور سیاستدانوں کے رشتہ دار بھی رکن اسمبلی منتخب

نامور سیاستدانوں کے رشتہ دار بھی رکن اسمبلی منتخب

لیاقت پور (نامہ نگار)ضلع رحیم یارخاں میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے متعدد امیدواروں کے دیگر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رشتہ دار بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم خسرو بختیار ایک قومی جبکہ ان کے بھائی مخدوم ہاشم جواں بخت صوبائی اسمبلی کی دونشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کے دونوں صاحبزادے مخدوم مصطفی محمود اور مخدوم مرتضیٰ محمود قومی اسمبلی میں پہنچ چکے ہیں مخدوم سید احمد محمود کے بھتیجے اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ مخدوم علی اکبر محمود کے صاحبزادے مخدوم عثمان محمود بھی پی پی پی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی میں جاپہنچے ہیں عثمان محمود اوچشریف سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم افتخار الحسن گیلانی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی مخدوم سمیع الحسن کے کزن ہیں لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے والے چوہدری مسعود احمد کے بہنوئی حاجی محمد ارشد خان پور سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں ‘حلقہ این اے 175سے منتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد کے قریبی عزیز فاروق اعظم ملک نے بہاولپور سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

رشتہ دار

مزید : ملتان صفحہ آخر