عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح: ملک مظہر عباس راں

عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح: ملک مظہر عباس راں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اولین (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ترجیح عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔ عوام سابقہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات پر مبنی ایجنڈہ کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما ملک عبدالرحمان بوہنہ کے ہمراہ مبارکباد کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عبدالرحمن بوہنہ نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو اپنے ووٹوں سے واضح اکثریت سے کامیاب کروا کر تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے اور ملتان سے تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ ملتان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔
مظہر عباس راں