ملک بھر میں دھاندلی کی آوازیں آرہی ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے: میاں مقصود احمد
ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
بڑے پیمانے پر دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔متحدہ مجلس عمل سمیت پاکستان کی آٹھ بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج پر سنگین نوعیت کے تحفظات ہیں ان کو دور کرنا از حد ضروری ہے ۔ملک بھر میں دھاندلی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں،الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے غربت،مہنگائی ،بیروزگاری،بددیانتی، لاقانونیت ،کرپشن اورلوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل بڑے چیلنجز ہوں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا اپنے خطاب میں کہناکہ احتساب ان کی ذات سے شروع کیا جائے،خوش آئند امر ہے ۔جب تک امیر، غریب، چھوٹے، بڑے، جج اورفوجی جرنیل سمیت تمام کرپٹ افراد کا بلا امتیازاحتساب نہیں کیا جائے گا ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا ۔
میاں مقصود