مغرب سے فجر تک صورتحال تبدیل ہوئی، علی رضا عابدی

مغرب سے فجر تک صورتحال تبدیل ہوئی، علی رضا عابدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حریف علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ میرے 864 پولنگ ایجنٹس نے پوچھا مجھے کیوں نکالا؟ مغرب کے بعد سے فجر تک صورتحال تبدیل ہوئی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہاکہ کراچی میں تحریک انصاف کی کامیابی پر سب کو حیرت ہوئی۔ایم کیو ایم کے امیدوارنے کہاکہ آرٹی ایس سسٹم آراو اور الیکشن کمیشن میں رابطے کے لیے تھا، پولنگ ایجنٹس کو اسٹیشنز سے نکال دیا گیا، یہ شکایت صرف میری نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کے امیدوران نے بھی کی ہے۔علی رضا عابدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سادے پرچے پرنتیجہ لکھ کردے دیا گیا اور کہا گیا کہ فارم بعدمیں ملے گا، صرف ایک جماعت ایجنٹس کو اندر بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ووٹر کی تقسیم کے حوالے سے متحدہ پاکستان امیدوارنے کہاکہ اگر ایم کیو ایم کا ووٹر تقسیم تھا تو پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ بھی ملنا چاہیے تھا مگر ایسا دیکھنے میں نہیں آیا، الیکشن کمیشن میں ممکنہ دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول