پی پی 270، عبدا لحئی دستی کی جیت پر مظفر گڑھ میں ہنگامہ ، توڑ پھوڑ

پی پی 270، عبدا لحئی دستی کی جیت پر مظفر گڑھ میں ہنگامہ ، توڑ پھوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)حلقہ پی پی 270سے عبدالحئی دستی آزاد امیدوار 35ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ۔تفصیل کے مطابق آر او نے حلقہ پی پی 270کا رزلٹ 24ووٹوں کی برتری کے ساتھ عوامی راج کے امیدوار کو آزاد امیدوار عبدالحئی دستی کے مقابلے فاتح قرار دیا تھا۔ آزاد امیدوار کی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
دوبارہ گنتی کی درخواست پر آج گنتی کی گئی جس پر عبدالحئی دستی کو 35 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار دیا ہے۔ چانڈیہ برادری کے نوجوان گڈو شہباز نے احتجاج کرتے ہوئے پہلے موٹر سائیکل کو آگ لگا کر پھر خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی‘ پولیس نے معاملے کو کنٹرول کر لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔ چانڈیہ برادری نے الیکشن ٹر بیونل جانے کا فیصلہ کیاہے۔ یادرہے کہ اجمل چانڈیہ کو الیکشن میں شکست معمولی مارجن سے ہوئی ہے۔
آزاد امیدوار کامیاب