خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)این اے 239 سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے ۔رہنما ایم کیو ایم کی جانب سے ریٹرننگ افسرکو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے الیکشن ایجنٹ کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنی کرائی جائے ۔واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 363ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول