لیگی کارکن قتل، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ڈھیر

لیگی کارکن قتل، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا‘ قطب پور‘ سمہ سٹہ (تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) مختلف واقعات میں تین افراد قتل کردیئے گئے۔ نواحی گاؤں 307 ای بی کے رہائشی غریب میر عالم محمد اجمل کا22سالہ بیٹاجو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا گزشتہ روز وہ گاؤں سے باہر اپنے احاطہ میں موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی پانچ بہنوں اور چھوٹے چھوٹے بھائیوں کی محنت مزدوری کر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کے ان کا پیٹ پالتا تھا واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ جبکہ چک نمبر 293ڈبلیو بی کا رہائشی شبیر احمد نجمی الیکشن کے روزاپولنگ اسٹیشن کے باہر اپنے بیٹوں کے ہمراہ عبدالرحمن خاں کانجو کی کامیابی کا جشن منارہا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان جن میں محمد عرفان،محمد عامر،شوکت علی ،امین،صادق ،الطاف،رمضان،پیرانڈتہ اور 5نامعلوم شامل تھے ،غصہ میں آگئے اور شبیر احمد نجمی کے بیٹے کے منہ پر فائر مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ باقی بیٹوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے اور لوٹنے کی کوشش کے دوران دین محمد اور سبحان نے مزاحمت کی ۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دین محمد اور محمد سبحان کو شدید زخمی کر دیا ۔شور سن کر اہل علاقہ بھی نکل آئے اور ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال کر پکڑ لیااور ایک ڈاکو فرار ہوگیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے گئے جہاں مبینہ طورپر ڈکٹروں کی غفلت سے محمد سبحان چل بسا جبکہ عوام نے دونوں ڈاکوپولیس تھانہ سمہ سٹہ کے حوالے کر دیے۔اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث محمد سبحان کے جاں بحق ہونے پر اہل علاقہ اور ورثانے مین جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد روڈکھول ٹریفک کیلئے کھول دی ہے۔
قتل