ملتان ن میں تجاوزات کا راج شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال
ملتان(سٹی رپورٹر)شہر بھر کی سڑکوں، گلیوں، چوک چوراہوں، بازاوں میں تجاوزات مافیا کاراج قائم، متعلقہ افسران نے سب کام اہلکاروں پر چھوڑ دئیے جو کہ سب اوکے کی رپورٹ دینے تک محدود، جمعہ کے روز مارکیٹوں کے بند، عوام کارش کم ہونے کے باوجود چوک، سڑکوں پر تجاوزات مافیا کے باعث ٹریفک گزرنا، پیدل چلنا محال ہو گیا۔ ملتان بھر میں تجاوزات مافیا کا راج بدستور قائم ، گھنٹہ گھر ، حسین آگاہی ، پاک گیٹ ، حرم گیٹ ، گل گشت ، گردیزی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
مارکیٹ ،چونگی نمبر 6 ، نیو ملتان ، گلشن مارکیٹ ،ڈبل پھاٹک ، وہاڑی چوک ، بی سی جی چوک سمیت ملتان کے کثیر مقامات پر قبضہ مافیاکی طرف سے تجاوزات کے باعث شہر بھر کی سڑکیں تنگ ہوکر رہ گئیں ، تجاوزات کے باعث ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے ، دوسری طرف فیڈر بس کی اذیت رہی سہی کسر پوری کردی ہے ، بازاروں اورگلیوں کو بھی تجاوزات مافیانے نہیں بخشا ، بعض مقامات پر فٹ پاتھ کا تصور دکھائی ہی موجود نہیں ، فٹ پاتھ کے نام ونشان تک مٹا دیئے گئے ہیں ،
تجاوزات مافیا