بم حملے کی دھمکی ، خاتون سمیت 3افراد گرفتار، تفتیش شروع

بم حملے کی دھمکی ، خاتون سمیت 3افراد گرفتار، تفتیش شروع

ملتان (وقائع نگار) قلعہ کہنہ قاسم باغ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی اطلاع پر ملتان پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تحقیقاتی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر خاتون سمیت تین افرادکو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس‘ حساس اداروں و بم ڈسپوزل نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملتان پولیس کے وائرلیس کنٹرول 15کو اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ وہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دے گا۔ اطلاع پاکر ضلعی پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد ملتان پولیس کی بھاری نفری افسران سمیت موقع پر پہنچ گئی۔ اسی اثناء میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ کر وہاں سے موجود افراد کو باہر نکال دیا اور وہاں سرچنگ شروع کردی۔ اس دوران پولیس نے اطلاع دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا جن میں اسحاق مسیح‘ اسکی بیوی راحیلہ اور بھائی جاوید مسیح کو رضاآباد سے پکڑا ہے۔ تینوں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا سلسلہ شروع ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے‘ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

بم سے اڑانے کی افواہ

مزید : ملتان صفحہ آخر