نیب ٹیم کا چھاپہ ریٹا ئر ڈ ڈی سی او اکبر خان کھچی گرفتار

نیب ٹیم کا چھاپہ ریٹا ئر ڈ ڈی سی او اکبر خان کھچی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی‘ میلسی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) نیب ٹیم کی بڑی کا رروائی اور نیب ٹیم نے چھا پہ مار کر ریٹائرڈ ڈی سی او اکبر خان کھچی کو گرفتار کرلیا، اکبر خان کھچی کوانکے گھر موضع دھلو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکبر خان کچھ پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور ڈی سی او ضلع لیہ میں سرکاری زمین (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کی مبینہ طور پر غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی ذرائع نے بتایا کہ اکبر خان کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور جلد ہی اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ انکے قریبی ساتھیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دریں اثناء میلسی سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ لیہ اور چوبا رہ میں تعیناتی کے دوران قیمتی سر کاری ارا ضی جسکی مالیت اربوں روپے بتائی جا تی ہے ۔ لاکھوں روپے میں فرو خت کرکے میگا سکینڈل کا کردار ادا کیا جسکی انکو ائری گزشتہ تین سال سے چل رہی تھی جس نے مکمل آ لاٹ منٹ ٹیم گناہ گار قرار دیدی گئی ۔ جس پر اینٹی کر پشن نے یہ میگا سکینڈل قومی احتساب بیورو کو کو ار سال کیا جس میں گزشتہ کئی ماہ سے ڈٖائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ملتان نے غلام اکبر خان کھچی کی گرفتاری کے احکاما ت جا ری کیے ہوئے تھے ۔ لیکن متعدد بار چھاپے ناکام ہو ئے گزشتہ روز مکمل ری ارسل کے بعد کامیاب چھاپہ ما را جس میں گرفتاری ممکن ہوئی انکے بیٹے عمران خان کھچی نے بڑی کوشش کی لیکن کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی ۔
گرفتار