این اے 173:لیگی امیدوار میاں نجیب الدین اویسی اور شعیب اویسی پھر آگے

این اے 173:لیگی امیدوار میاں نجیب الدین اویسی اور شعیب اویسی پھر آگے

خانقاہ شریف‘ نور پور نورنگا (نمائندگان پاکستان) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح خانقاہ شریف حلقہ این اے 173اور پی پی 252 میں بھی مسلم لیگ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ رہا‘ قومی اسمبلی میں مسلم لیگی میاں نجیب (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

الدین اویسی نے چھیاسی ہزار ایک سوبیالیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے‘ دوسرے نمبر تحریک انصاف کی خدیجہ وارن نے ساٹھ ہزار دو و سو گیارہ ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حسن گیلانی نے چوالیس ہزار، آٹھ سو بیانوے ووٹ حاصل کیے ۔میاں نجیب الدین اویسی نے گزشتہ الیکشن میں بھی خدیجہ وارن کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔ سابقہ الیکشن میں خدیجہ وارن پی پی پی کی امید وار تھیں مگر اس دفعہ انہوں نے پی پی پی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کی تھی اسی طرح علی حسن گیلانی سابقہ مسلم لیگی ایم این اے تھے لیکن مسلم لیگ سے بے وفائی کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے صوبائی حلقہ پی پی 252 میں مسلم لیگی میاں شعیب اویسی نے پینتالیس ہزار، چار سو ،اسی ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پرتحریک انصاف کے احمدعثمان چھبیس ہزار،تین اسی ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور پیپلز پارٹی کے ملک شاہ رخ نے چوبیس ہزار،نوسو ،چھپن ووٹ حاصل کیے ملک عثمان ایک غیرمعروف تھے اور سیاست میں ان کا پہلاقدم ہے ان کے بھائی ملک ارسلان لاہور میں اعلیٰ پولیس افیسر ہیں جبکہ ملک شاہ رخ پرانے سیاست دان ہیں گذشتہ الیکشن میں بھی میاں شعیب اویسی سے ہارے تھے ۔میاں نجیب الدین اویسی اور میاں شعیب اویسی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے مشکل وقت میں ووٹ دیکر بھاری اکثریت کامیاب کرایاہے ہم تمام دوستوں اور بزرگوں کے شکرگزار ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دفعہ پھر خدمت کا موقع دیا ہے۔ نور پور نورنگا سے نمائندہ پاکستان کے مطابقعام انتخابات میں ہماری کامیابی عوام کے سیاسی شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے جنہوں نے ہماری خدمات کا صلہ اپنے ووٹ سے دیا۔ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی عوام کی فلاح کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ NA-173میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار میاں نجیب الدین اویسی ،پی پی 252کے میاں محمد شعیب اویسی اور پی پی 251 کے ملک خالد محمود وارن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کے حق کا بھرپور استعمال کیا جو جمہوریت کے فروغ کے لیے خوش آئند امر ہے ۔ ہم نے سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں تاریخی فتح سے نوازا ہے۔آئندہ بھی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔

نجیب اویسی آگے

مزید : ملتان صفحہ آخر