پہلے جیت پھر شکست کا اعلان ، ذوالفقار رکھو سہ کے حامیوں میں مایوسی

پہلے جیت پھر شکست کا اعلان ، ذوالفقار رکھو سہ کے حامیوں میں مایوسی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازی خان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔11 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونیوالے پی ٹی آئی کے امیدوارسابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ جیتی ہوئی آبائی نشست ہارگئے۔ این اے 190 سے آزاد امیدوار امجدفاروق (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کھوسہ 225 ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار‘ ریٹرننگ آفیسر نے ترمیم شدہ غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا۔ریٹرننگ آفیسرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 190 سے آزاد امیدوار سردار امجدفاروق کھوسہ 225 ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار دئیے گئے ہیں اور انکی کامیابی کا ترمیم شدہ غیر حتمی نتیجہ بھی جاری کردیاگیاہے ۔نئے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 190 کے نتائج سے متعلق جاری ہونیوالے غیرحتمی نتیجہ میں پولنگ سٹیشن نمبر 205 سے آزاد امیدوار امجدفاروق کھوسہ کوملنے والے ووٹ آر ایم ایس (رزلٹ مینجمنٹ سسٹم) میں کلریکل غلطی کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے تھے جسکی وجہ سے نتائج کے اجراء میں ابہام پیدا ہوا ‘تاہم غلطی کا علم ہونے پر این اے 190 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار ذوالفقار کھوسہ کی کامیابی سے متعلق جاری غیرحتمی نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ترمیم شدہ نیا غیرحتمی نتیجہ جاری کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے این اے 190 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ کی کامیابی کا اعلان کیا تھا‘صورتحال تبدیل ہونے پر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے حامیوں میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے حامیوں مین خوشی کی لہر دور گئی ہے اور ضلع کے پہلے تبدیل ہونیوالے اس نتیجہ پر شہری سارا دن تبصرے اور بحث مباحثہ کرتے رہے جبکہ امجد فاروق کھوسہ کی کامیابی اطلاع ملتے ہی ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

بڑا اپ سیٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر