مظفر گڑھ : 20سال سے قائم ڈوگر قریشی اتحاد ختم

مظفر گڑھ : 20سال سے قائم ڈوگر قریشی اتحاد ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خان گڑھ ( نامہ نگار ) حالیہ جنرل الیکشن میں خان گڑھ میں بننے والے ڈوگر نواب سیاسی اتحاد سے حیران کن نتائج سامنے آئے دو بڑے سیاسی خاندانوں کاپندرہ سالوں سے جاری اقتدار ختم ہوگیا تفصیل کے مطابق نواب گروپ کے سربراہ نوابزادہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
منصور احمد خان اور ڈوگر گروپ کے سربراہ سردار محمد آباد ڈوگر کی جانب سے جنرل الیکشن ایک ساتھ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ جس میں بخاری گروپ کے سربراہ سید باسط سلطان بخاری بھی شامل تھے ۔اس سیاسی فیصلہ کے مطابق NA184سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر زہرہ باسط سلطان بخاری امیدوار تھیں اور PP271سے نوابزادہ منصور احمد خان اور PP276سے سردار عون حمید ڈوگر تحریک انصاف کے امیدوار تھے ۔اس سیاسی فیصلہ سے بیس سال سے قائم ڈوگر قریشی اتحاد بھی ختم ہوگیا جنرل الیکشن میں PP271میں نوابزادہ منصور احمد خان منتخب ہوئے اور انہوں نے بیس سال سے اقتدار میں رہنے والے قریشی گروپ کو شکست دی ہے جبکہ PP276سے سردار عون حمید ڈوگر منتخب ہوئے جس سے پندرہ سال سے ایم پی اے رہنے والے قسور لنگڑیال کے اقتدار کا سورج غروب ہوا ۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈوگر نواب اور بخاری اتحاد نے قریشی گروپ اور لنگڑیال گروپ کے اقتدار کا سورج غروب کر دیاہے ۔