ضلع راجن پور میں پی ٹی آئی کی زبردست کامیابی،مخالفین میدان سے آؤٹ

ضلع راجن پور میں پی ٹی آئی کی زبردست کامیابی،مخالفین میدان سے آؤٹ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ، پی ٹی آئی نے ضلع راجن پور (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کی 3 قومی اور 5 صوبائی نشستوں پر کا میا بی حاصل کرکے کلین سویپ کر لیا، پاکستان کاواحد ضلع راجن پور جہاں تحریک انصاف نے تمام سیٹیں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ضلع بھر میں جنو نیوں اور دریشک، مزاری اور گورچا نی اتحاد کے ورکرز جشن منا نے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق این اے 193 راجن پور 1 پر تحریک انصاف کے اُمیدوار سردار جعفر خان لغاری نے 81149ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اُن کے مدِمقابل آزاد اُمیدوار سردار شیرعلی گورچانی نے 46693 ووٹ حاصل کئے پیپلز پارٹی کی اُمیدوار شازیہ عابدایڈووکیٹ نے 27170ووٹ حاصل کئے اس طرح این اے 194 پر پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار سردار نصراللہ خان دریشک نے 73225 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مدِ مقابل آزاد اُمیدوار سردار حفیظ الرحمن خان دریشک نے 64565ووٹ حاصل کئے پیپلزپارٹی کے اُمیدوار خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے 11670 ووٹ حاصل کئے متحدہ مجلس عمل کے عبدالمحسن نے 2846 ووٹ حاصل کئے اس طرح تحریک لبیک پاکستان کے سہیل انور نے 1369 ووٹ حاصل کئے آزاد خاتون اُمیدوار رقیہ بی بی نے 11067 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 195پر سابق نگراں وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے بیٹے پاکستان تحریکِ انصاف کے اُمیدوار سردار ریاض محمود مزاری نے 89796 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار خضر مزاری نے 68872 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن پررہے‘ آزاد اُمیدوار خواجہ غلام فرید کوریجہ نے 3977 ووٹ حاصل کئے ۔صوبائی نشستوں کی بات کی جائے تو پی پی 293پر تحریک انصاف کے اُمیدوار سردار محسن لغار ی نے 45047 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی‘ آزاد اُمیدوار سردار شیرعلی گورچا نی نے 33454 ووٹ حاصل کئے اور دوئم رہے ۔صوبائی حلقہ پی پی 294 پر پاکستان تحریکِ انصاف کے اُمیدوار سردار حسنین بہادر دریشک نے 41539 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ‘آزاد اُمیدوار سردار اطہر حسن گورچا نی نے26490 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے سردار حسام جاوید گورچا نی نے 4221 ووٹ حاصل کئے‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے نصراللہ خان ترین نے 17766 ووٹ حاصل کئے اور تیسری پوزیشن پررہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 295 پر پاکستان تحریک انصاف کے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے 48549 نے پہلی پوزیشن حاصل کی آزاد اُمیدوار سردار پرویز اقبال خان گورچا نی نے 37571 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی آزاد اُمیدوار شفقت کریم گوپانگ نے 2723 ووٹ حاصل کئے متحدہ مجلس عمل کے عبدالرشید نے 1176 ووٹ حاصل کئے راجن پور کے چوتھے صوبائی حلقہ پی پی 296 پر تحریک انصاف کے اُمیدوار سردار طارق خان دریشک نے 42119 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی آزاد اُمیدوار سردار یوسف خان دریشک نے 27090ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی آزاد اُمیدوار چوہدری مسعود اختر نے 19681 ووٹ حاصل کئے اور تیسری پوزیشن پررہے تحریک لبیک پاکستان کے اعجاز حسین کھمبڑا نے 1001 ووٹ حاصل کئے راجن پور کے پانچویں صوبائی حلقہ پی پی 297پر پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار میردوست مزاری نے 56113 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی مسلم لیگ ن کے سردار عاطف حسین مزار ی نے 37135 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رحیم بخش نے 1993 ووٹ حاصل کئے ۔

نیا ریکارڈ قائم

مزید : ملتان صفحہ آخر