ن لیگ شہبازشریف کی قیادت میں متحد‘ ووٹرز کا ساتھ نبھائیں گے: اعجازنون

ن لیگ شہبازشریف کی قیادت میں متحد‘ ووٹرز کا ساتھ نبھائیں گے: اعجازنون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)چوتھی بار مسلسل منتخب ہونے والے (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 221 رانا اعجاز احمد نون نے اپنی رہائش گاہ شجاع آباد میں مبارکباد دینے والے کارکنان‘ سپورٹران ‘ووٹران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ‘مسلم (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
لیگ ہی پاکستان کے مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے تجربہ کار سیاسی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے ‘پاکستان میں مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں موجودہ انتخابات کے نتائج گواہ ہیں کہ عوام آج بھی مسلم لیگ کے ساتھ ہیں دھاندلی سے مسلم لیگ کو نہیں ہرایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پہلے کی طرح پورا اترنے کی کوشش کریں گے اعجاز نون کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا رکن صوبائی منتخب ہونے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اس موقع پر رانا طلال، رانا حسن نون ، رانا سعد نون بھی موجود تھے ۔
اعجازنون