پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں‘ اہلکاروں کی پیشگی منظور ی کے بغیررخصت پر پابندی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں‘ اہلکاروں کی پیشگی منظور ی کے بغیررخصت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل آصف (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
بلال لودھی نے افسروں و اہلکاروں کی پیشگی منظوری کے بغیر رخصت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی افسر و اہلکار اچانک چھٹی نہیں کرے گا بلکہ اس کے لئے پہلے درخواست دے گا ۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد رخصت کر سکے گا ۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیاجائے گا ۔اس حکم کی پابندی نہ کرانے والے افسرا ن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب نور الامین مینگل کو نگران حکومت نے الیکشن سے قبل بلوچستان بھجواکر ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر گجرات آصف بلال لودھی کاتبادلہ کرکے نیا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کیاہے۔
رخصت پر پابندی