خوشحالی کا سنہری دور لائیں گے: چوہدری مسعود احمد

خوشحالی کا سنہری دور لائیں گے: چوہدری مسعود احمد

فیروزہ( نمائندہ پاکستان) میری کامیابی حلقہ کے غیور عوام کی کامیابی ہے اب (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

نئے پاکستان میں بہت جلد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے خوشحالی کا سنہری دور لائیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ 257سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے اپنے اخباری بیان میں کیں اس موقع پر یونین کونسل حیات لاڑ کے سابق نائب ناظم چوہدری وحید ارشد اور ایڈووکیٹ چوہدری قمر سہیل ایڈووکیٹ‘ مہر رفیق ‘زاہد لطیف انصاری ‘راجہ ضیاء عزیز ‘عبدالجبار رحمانی‘ محمد صابرمنج‘ سردار منور خاں عباسی ‘چوہدری محبوب احمد‘ عرفان گھمن ‘ ملک قاضی شاہ محمد‘ ملک عبدالحفیظ ساجد‘ جام اسماعیل شاہین ‘محمد وسیم عباسی‘ ملک ہارون ندیم نے کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے غیور عوام کی محبتوں کا مشکور رہونگا میرے دروازے آپ کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کھلے ہیں ‘اب پاکستان درست سمت کی طرف گامزن ہو کر خوشحالی کی اور امن کی دوڑ میں شامل ہو گا۔

چوہدری مسعود

مزید : ملتان صفحہ آخر