ہارجیت کھیل کا حصہ‘لیکن عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: احمد یار ہنجرا

ہارجیت کھیل کا حصہ‘لیکن عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے پریس کلب کوٹ ادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارجیت گیم کا حصہ ہے ،وہ الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کوٹ ادو کی عوام اور اپنے کارکنان اپنے ووٹرز ‘سپورٹرز (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اورحلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے ان کیلئے کام کیا۔عوام نے محنت کی ‘بھرپور ساتھ دیا۔ ہار جیت قسمت کا کھیل تھا، انہوں نے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار اشرف خان رند کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام آزادی سے کریں‘ ان کی طرف سے کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں جائے گی جبکہ حلقہ کی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی پر وہ خاموش نہیں رہیں گے،وہ امید کرتے ہیں کہ شہر کی ترقی کیلئے جیتنے والے امیدواراپنی تمام صلاحتیں بروکار لائیں گے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے وہ 2سکیمیں منظور کراچکے ہیں‘ ریلوے لائن مغربی سائیڈ منی بائی پاس اور سیوریج سسٹم کی منظوری کرالی تھی جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور وہ عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے دوبارہ الیکشن کی تیاریاں کریں گے، عوام کی خدمت کے لیے انکے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر