صحت‘ تعلیم‘ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیح ہیں: عون حمید ڈوگر

صحت‘ تعلیم‘ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیح ہیں: عون حمید ڈوگر

شاہ جمال( نمائندہ پاکستان)نوجوانوں کیلئے کھیل کود کے مواقع ،صحت کی جدید ترین سہو لیات،اعلیٰ تعلیم کیلئے کالجز اور صاف پا نی کے منصو بے ترجیح ہیں۔ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پا کستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے سردار عون حمید ڈو گر نے مقامی میرج ہال میں نو جو انوں کی طرف سے مبارکباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آ باد ہو نے سے ہسپتال ویران ہو جا تے ہیں علاقہ کے نو جوانوں کو کھیلوں کی سہولیات عرصہ پندرہ سال تک فراہم نہیں کی گئیں سا بق ایم پی اے اور اس کے ٹولے نے سرکاری رقبوں پر شب خون مارا بیچ ڈالے ان کی تحقیقات کرا ئیں گے لاکھوں کی آ بادی اعلیٰ تعلیم ،صحت کی سہو لیات اور صاف پا نی سے آ ج بھی محروم ہے انہوں نے نو جوان طبقہ کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی جیت اسی طبقہ کے مرہون منت ہے نو جوان طبقہ کو کھیل کا میدان تک میسر نہیں جو ہے وہ بھی تباہ حال ہے سب سے پہلے کھیل کا میدان جدید سہو لیات سے آ راستہ فراہم کروں گا اس کے علاوہ صحت کی جدید سہو لیات،اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے علاقہ کے بچوں کو بوائز اور گرلز ڈگری کالجز اور صاف پا نی کے منصو بہ جات اولین ترجیح ہیں عوام کے دیئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اس موقع پر چیئر مین مہر غلام علی شہزاد جا نگلہ،سابق ناظم مہر غلام نبی ارشد جا نگلہ،میاں احسن زرگر صدر پی ٹی آ ئی یوتھ شاہ جمال،ملک رؤف عار بی،ملک غلام حسین عاربی،حاجی جاوید اقبال گجر،غلام مصطفی گجر،میاں طیب و دیگر سینکڑوں افراد مو جود تھے۔

عون حمید ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر