گڑھی دوپٹہ تا اعوان پٹی روڈ لینڈسلائیڈنگ کے باعث تباہ

گڑھی دوپٹہ تا اعوان پٹی روڈ لینڈسلائیڈنگ کے باعث تباہ

مظفرآباد (بیورورپورٹ) گڑھی دوپٹہ تا اعوان پٹی روڈ کائیاں کے مقام سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث تباہ، درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں کی تعداد میں عوام محصور، وزیراعظم آزادکشمیر، ایم ایل اے حلقہ چھ 4 کلومیٹر بائی پاس روڈ بنوانے کا انتظام کریں تاکہ عوام کو مسائل سے نجات مل سکے ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ سیکشن آفیسر، ن لیگ کے مرکزی رہنما عبدالقیوم اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ سے اعوان پٹی جانیوالی روڈ کائیاں کے مقام سے حالیہ بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا شکار ہوکر مکمل تباہ ہوچکی ہے جس باعث درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنیگھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں، مریضوں کوہسپتال پہنچانا، طلبہ کا تعلیمی اداروں اور ملازمین کا اپنے دفاتر میں پہنچنا محال ہوچکا ہے، اس لیے ہم حکومت آزادکشمیر، وزیراعظم آزادکشمیر، ایم ایل اے حلقہ چھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعوان پٹی روڈ سے منسلک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے کائیاں اعوان پٹی سے 4 کلومیٹر روڈ بائی پاس بنانے کا اہتمام کیا جائے، اس کے علاوہ اس روڈ کی جلد بحالی کا کوئی امکان نہیں، اگر بائی پاس روڈ بنایا جائے تو عوام کو باربار کے اس جھنجھٹ سے نجات مل سکتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر