حکومت شجرکاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،میراکبر خان
مظفرآبا د(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات وائلڈلائف وفشریز سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت شجر کاری اور شجر پروری کے لئے اپنے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے آزاد کشمیر کے جنگلات کے زیر اہتمام رقبہ جات کو سرسبزشاداب کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے اس کے لئے ہم سب کو بھر پور کوشش کر نی چاہیے جنگلات کی وجہ سے ہی انسان اور جنگلی حیات کی بقا ہے اس کو ملکر محافظ بناہیں گئے تمام سرکاری نجی ادارے عوام ملکر شجرکاری کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کا ساتھ دئے تاکہ سرسبز کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے محکمہ جنگلات ریاست کا واحد ادارہ ہے جو ملک وقوم کے لیے فائدہ مند اس کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لائیں گے ملازم ایمانداری اور محنت سے کام کریں رواں سال میں جہاں جہا ں شجرکاری کی گئی ہے اس کی مکمل رپورٹ پبلش کروا کر عوامی نمائندوں کو اور وزارت جنگلات کو پیش کریں تاکہ ہم عوام کو دکھائیں کہ ہم نے کدھر اور کتنا کام کیا ہوا ہے اس سے ادارے پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ جنگلات کے اعلی ٰ سطی اجلاس کے دوران آفیسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات سیدظہور الحسن گیلانی ناظمین اعلیٰ جنگلات عبدالروف قریشی ،ڈاکٹر اورنگزیب ،سرادر عارف خان ناظمین جنگلات ڈاکٹر اشفاق حیدری ،غلام مجتبےٰ مغل اور فروز اعوان ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں وزیر جنگلات کو شجر کاری اور دیگر منصوبوں کے حوالئے سے بریف کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر جنگلات نے کہا کہ مجھے دن بدن کام میں بہتری چاہیے جن علاقوں میں شجرکاری کی گئی ہے متعلقہ آفیسروہاں کے مقامی نمائندے کو اعتما د لیکر اسکا معائینہ کروائیں ۔ اورمیں خود بھی معائینہ کرونگا انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو فعال بنانے کے لیے تمام آفیسران اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں جنگلات کا فروغ اور تحفظ شامل ہے کیونکہ جنگلا ت نہ صرف ریاست کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں جنگلات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں جنگلات کے فروغ تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات ریاست کا واحد ادارہ ہے جو ملک وقوم کے لیے فائدہ مند اس کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لائیں گے