پی ایس 89کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے،علی حسین نقوی

پی ایس 89کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے،علی حسین نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس 89پر آر او کی جانب سے جاری نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، تمام پولنگ اسٹیشنز سے تاحال فارم 45 کی عدم وصولی کے باوجود حتمی نتیجے ا علان بدیانتی پر مبنی عمل ہے، عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، پی ایس 89 پرجاری غیر حتمی انتخابی نتائج کو چیلنج کردیاہے، الیکشن کمیشن آزدانہ تحقیقات کے ذریعے پی ایس 89کے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کا تحفظ یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے حلقہ پی ایس 89 سید علی حسین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ نامزد امیدوار سید علی حسین نے پی ایس 89 کے غیر حتمی نتائج کو چیلنج کردیاہے، سید علی حسین نے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر زکائاللہ ابڑوکے روبروحتمی نتائج کے خلاف پٹیشن داخل کروادی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر