حلقے کے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا: محمد ابراہیم خان

حلقے کے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا: محمد ابراہیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم این اے حلقہ 158 محمد ابراہیم خان نے ایم این اے منتخب (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کرو اتنا کم ہے میں حلقہ این اے 158 کی عوام کا مشکور ہوں میں حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا،عوام سے کئے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کرونگا‘حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی عوام نے جو عزت بخشی ہے،عمران خان ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا،عمران خان اپنی تبدیلی کا وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے،ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا،پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے جا رہا ہے،پاکستان کی عوام آئندہ چند دنوں میں ملک میں تبدیلی دیکھے گی‘ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنائیں گے۔ آنیوالے دنوں میں کرپشن پاکستان میں تیزی سے نیچے آیگی،نومنتخب ایم این اے محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 158 کوضلع ملتان کا ترقی یافتہ حلقہ بنا کر دم لوں گا بستی ملوک سے ایک بہت بڑی ریلی محمد ابراہیم خان کو مبارکباد دینے کے لئے گئی جن میں ملک فیاض حسین،رانا جاوید وارث, علی حسن سرویا،ملک الطاف،آصف اعوان،راناعمران وارث،راو مقیم انجم،اقبال جٹ، چودھری عبدالحفیظ،سیٹھ غلام رسول،اشرف لیاقت،رانا واحد علی،رانا تنویر وارث،سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
ابراہیم خان