حلقہ کے لوگوں نے جو عزت بخشی‘ انکا احسان کبھی نہیں بھولوں گا: سید عثمان محمود

حلقہ کے لوگوں نے جو عزت بخشی‘ انکا احسان کبھی نہیں بھولوں گا: سید عثمان محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمالدین والی(نمائندہ خصوصی)حلقہ کی عوام نے جو عزت بخشی وہ میرے لیے قابل ستائش ہے۔پیپلز پارٹی کے نومنتخب ایم پی اے مخدوم سید عثمان محمو نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے جس جذبہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
اور محبت سے عوام نے مجھے کامیاب کروایا میں حلقہ کی عوام کا احسان مند ہوں میری کامیابی کے پیچھے میرے حلقے کی غیور عوام کا ہاتھ ہے میں میرے دروازے عوامی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے ہونگے انہوں نے کہا کہ میری سوچ سے بھی زیادہ عوام نے مجھے ووٹ دیے ہیں ایک بڑی لیڈ سے مجھے کا میابی ملی عوامی مسائل ترجہح بنیادوں پر حل کرو گا تعلیم صاف پانی سٹرکوں کی خستہ حالت میری اولین ترجہح ہوگی انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہوگا۔ اس موقع پر شیخ عزیز اسلم‘ ہارو ن خان مزاری‘ جام رفیق دھاندو‘ رئیس نذیراحمد‘ ملک اسحاق محمود سولنگی‘ تحسین بخاری‘ جام عبدالمالک لاڑ‘محمودسولنگی ‘جام عابد لاڑ اور شاہد سولنگی ودیگر موجود تھے۔
عثمان محمود