مصطفی محمود سید مر تٰضی عثمان کی کامیابی پر جیالوں کا جشن بھنگڑے

مصطفی محمود سید مر تٰضی عثمان کی کامیابی پر جیالوں کا جشن بھنگڑے

جمالدین والی(نمائندہ خصوصی)حالیہ قومی انتخابات میں جہاں پر بڑے بڑے سیاسی گھر انے اور برج الٹ گئے وہیں پر مخادیم جمالدین والی نے سیاسی میدان مارلیا پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کے دو بیٹے قومی اسمبلی اور بھتیجا ایک صوبائی حلقہ میں کامیاب ہوگئے حلقہ این (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اے 178سے مخدوم سید مصطفٰے محمود نے 93044ووٹ تقریباََ43000کی لیڈ سے حریف مولوی طارق چوہان جنہوں نے 50723لیکر دوسرے نمبر آئے ان سے برتری حاصل کی حلقہ این اے 180سے مخدوم زادہ سید مرتضٰی محمود نے 71988جبکہ حریف ارشد خان لغاری جوکہ (ن)لیگ کے تھے جنہوں نے 54990ووٹ لیے ان سے برتری حاصل کی اسی طرح صوبائی حلقہ 264سے مخدوم زادہ سید عثمان محمود نے 51451ووٹ لیکر میدان مارلیا ان کے حریف مولوی طارق چوہان نے 21901لیے مخدوم عثمان محمود نے 30000ہزار کی لیڈ دیکر بہٹ بڑی کامیابی حاصل کی مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے ضلع رحیم یار خان میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے جوکہ پیپلز پارٹی کی صوبہ پنجاب میں کسی بھی ضلع میں حاصل کردہ نشتوں میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں مخدوم ہاؤس جمالدین والی میں جشن کا سماں جیالوں اور ورکروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے والے سیاسی وسماجی رہنماؤں کی طرف سے سارا دن مبارک دینے والوں کا تانتا باندھا رہا مخدوم ہاؤس جمالدین والی میں مخدوم سید احمد محمود،مخدوم مرتضیٰ محمود ،مخدوم سید مصطفی ،مخدوم عثمان محمود،مخدوم علی محمود اور مخدوم اعظم محمود آنے معزز مہمانوں اور جیالے ورکروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر