امجد فاروق کھوسہ کی ریلی ‘ شرکاء کا جنون سے تصادم‘ 3افراد زخمی‘ حالات کشیدہ

امجد فاروق کھوسہ کی ریلی ‘ شرکاء کا جنون سے تصادم‘ 3افراد زخمی‘ حالات کشیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شادن لُنڈ (نا مہ نگا ر ) سر دار امجد فا روق کھو سہ کی جیت کی خو شی میں ان کے حما یتیو ں کی طر ف سے نکا لی گئی ریلی میں جھڑ پیں ،تحر یک انصا ف پڑ دا ن شر قی کے وا ئس چیئرمین کی گا ڑی پر حملہ ، تین افرا د زخمی۔ تفصیل کے مطا بق گزشتہ روزتحریک انصاف (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے اُمیدوار سردارذوالفقار علی کھوسہ کو این اے 190 پر ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کامیاب قراردیا گیا تھا مگر دوبارہ گنتی کے بعد سردارامجد فاروق کھوسہ کی 225 ووٹوں سے جیت کااعلان ہوتے ہی ان کے حمایتیوں نے جیت کی خوشی میں ریلی نکالی جوکہ شاہ صدردین سے شروع ہوئی۔ جب ریلی پل قمبر کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر شدید نعرہ بازی کی گئی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اورریلی کے شرکاء کے درمیان ہاتھا پائی اورڈنڈوں کااستعمال ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے چنانچہ ریلی کے شرکاء نے سی این جی پمپ کے سامنے انڈس ہائی وے بلاک کردی اور کہا کہ ہمارے دو عددموٹر سائیکل مخالفین نے چھین لئے ہیں جب تک وہ واپس نہیں ہونگے روڈ نہیں کھولیں گے‘ چنانچہ اطلاع پر ایس ایچ اُو تھانہ کالا اے ڈی گجر اوررینجرز نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اورقانونی کارروائی کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا۔ روڈ دو گھنٹے بلاک رہنے سے روڈ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں گرمی اورحبس کی وجہ سے مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا رہا جبکہ ریلی میں شریک افراد کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی اڈا کریم والا پر پی ٹی آئی کے وائس چےئرمین ملک محمد رفیق منجوٹھہ کی گاڑی سمیت گاڑی پر ڈنڈے برسائے گئے جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
تصادم