آنیوالی حکومت ہمارے جاری منصوبوں کو مکمل کرے: اعجازالحق‘ غلام مرتضیٰ

آنیوالی حکومت ہمارے جاری منصوبوں کو مکمل کرے: اعجازالحق‘ غلام مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء)کے سربراہ محمد اعجازالحق سابق ایم این اے اورصوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
وائٹل ہاؤس ہارون آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جیت اور حکومت بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہمارے مخالفین جیت کر بھی پریشان ہیں۔پولنگ سٹیشنز پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو جو فارم 45 مہیا کیے گئے ان میں سے زیادہ ترپریذائیڈنگ آفیسرز کی مہر ہی نہیں ہے۔ہمارے جوبھی تحفظات ہیں ہم انکی تصدیق کروائیں گے۔ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائیں گے۔الیکشن کمیشن کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے۔ہم نے پچھلے پانچ سال اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے۔انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ہمارا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے۔اپنے ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پرمسلم لیگ (ضیاء) کے چیئر مین حاجی محمد یٰسین اور امیدوار پی پی 244 نعمان جاویدسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔غلام مرتضیٰ چوہدری نے کہا کہ آنیوالی حکومت کو ہمارے جاری منصوبہ جات اور جن منصوبہ جات پر ورک جاری تھا کو مکمل کرنا چاہئے جن میں ہاکڑہ نہر کی توسیع،ہیڈ سیون آر روڈ،سوئی گیس منصوبہ،فقیر والی بوائز اور گرلز ڈگری کالجز،کھچی والا تا یتیم والا روڈ ودیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔
اعجازالحق