کے پی ٹی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق سماعت 8اگست تک ملتوی

کے پی ٹی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق سماعت 8اگست تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق سماعت عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 8اگست تک ملتوی کردی۔کراچی احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے۔ ریفرنس تیار ہے۔ ایک مفرور ملزم بابرغوری کو گرفتارکرنا ہے۔ سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کے خلاف ریفرنس پیش اسی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ ملزم پرکرپشن اختیارات کاناجائز استعمال اور 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ملزم نے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کی مدد سے بھرتیوں میں پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ اشتہارات کے بغیر بڑے پیمانے پربھرتیاں کی گئیں اورملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کوبھرتی کیا۔غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ عدالت نے نیب کا موقف سنتے ہوئے ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 8اگست تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر