خسرہ سے مراد ایک خاص قسم کا بخار ہے،سی ای اوہیلتھ چکوال

خسرہ سے مراد ایک خاص قسم کا بخار ہے،سی ای اوہیلتھ چکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کے زیر صدارت جمعہ کے روز ڈی سی کمپلیکس میں انسداد خسرہ مہم کے تحت کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ،سی ای ا و ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ،ڈی ایچ او ،ڈپٹی ڈائرکٹر انفارمیشن،ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز ،ڈی او انوائرنمنٹ،ڈی او سوشل ویلفیئر،ڈی او پاپولیشن ویلفئیر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ایم ایس ٹی ایچ کیوز،ڈسٹرکٹ اینٹا ما لو جسٹ،ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف،ڈپٹی ڈی اوزہیلتھ اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس میں خسرہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ سے مراد ایک خاص قسم کا بخار ہے جس سے سارے جسم پر سرخ دانے نکل آتے ہیں،شدید کھانسی اور آنکھوں اور ناک سے پانی آتا ہے ۔ ڈائریا،نمونیہ،دماغ کی سوزش اور آخر میں خدا نخواستہ موت اس کی علاما ت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کا واحد طریقہ خسرے کی ویکسین ہے ۔یہ ویکسین چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو دی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چکوال میں چھ ماہ سے سات سال کے کل 217279بچے ٹارگٹ ہیں جن کی فری رجسٹریشن کا عمل چکوال کے تمام ہسپتالوں میں رواں ماہ جولائی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور خسرہ سے بچاؤ کی باقاعد ہ مہم کا آغاز 15 اکتوبر 2018 سے کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کنٹرول کے سلسلے میں تمام محکمے اپنا کلیدی کردارادا کریں ۔مزید براں انہوں نے کہا کہ خسرے سے بچاؤ ویکسین کی ضلع میں ترسیل سے پہلے چیک کی جائے گی تاکہ کوئی ناخوش گوار وا قع رونما نہ ہو سکے ۔