تبدیلی آگئی، شکست خوردہ عناصر دھاندلی کا شور مچاتے رہیں گے

تبدیلی آگئی، شکست خوردہ عناصر دھاندلی کا شور مچاتے رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)پا کستان تحریک انصاف کے نو منتخب رُکن قومی اسمبلی طا ہراقبال چودھری اور نو منتخب ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل کی تاریخی پر کا میا بی پر انکے ڈیروں پر کارکنوں ،ووٹروں ، سپورٹروں کی جا نب سے تیسرے روز بھی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا اور آنے والوں میں مٹھائی تقسیم ہو تی رہیں جبکہ حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اس موقع پر نومنتخب ایم این اے طاہراقبال چودھری (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
، ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ لوگ دھاندلی کے ا لزامات لگا رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار صاف وشفاف الیکشن ہوئے ہیں نئے پا کستان کی بنیاد رکھ دی ہے پا کستان تحریک انصاف کی جیت پر اُس پا کستانی کی جیت ہے جو تبدیلی چا ہتا ہے پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پا لیسیوں سے پاکستان جمہوری ملک بن کر اُبھر ے گا ، پی ٹی آئی کا کلین سویپ کرنا عمران خان کے نظریے کی تاریخی فتح ہے عالمی سطح پر ملک کا نام بلند ہو گا اب ملک سے کرپشن غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اس موقعہ پر سابق چیئرمین محمد مشتاق گجر ، چیئرمین چودھری حبیب احمد ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رائے عا مراسلم کھرل ، رائے حق نو ا زکھرل ، رائے جمشیدکھرل، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ ، کونسلر حاجی محمد رفیق رانا ،صائمہ نورین ، عظمیٰ سلیم ، لبنیٰ احتشام ، منور سلطانہ مشی ، چودھری خالد محمود گجر ، رانا مسعود اصغر ایڈووکیٹ ، گریجو یٹ ملنگ گروپ ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین ،عمانوائیل ساون ، سابق نا ظم رانا عابد صادق ، رانا محمد عثمان ، رانا آفتاب مجید سمیت پی ٹی آئی ورکروں کارکنوں اور معز زین علاقہ کی کثیرتعداد بھی موجود تھی ، کارکنوں نے عمران خان ، طاہراقبال چودھری، رائے ظہوراحمد کھرل ، کے حق میں زبردست نعرے با زی کی اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور نو منتخب ایم این اے طا ہراقبال چودھری ، ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کے گلے میں پھولوں کے ہا ر ڈالے اور منو ں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔