وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر آج شجرکاری مہم

وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر آج شجرکاری مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)محکمہ جنگلات کے زیراہتمام موسم برسات کی ریاستی سطح پر شجرکاری مہم کا آغاز آج وزیر اعظم راجہ فاروق حید رخان پودہ لگا کر کریں گے ،اس مہم کے دوران 7ہزار ایکٹر رقبہ پر 31لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،محکمہ جنگلات تجدید نے اس مہم کے لیے سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں گھڑی دوپٹہ بینک روڈ ،پٹہکہ میں سیل پوائنٹ سے شہریوں کو ارزاں انراخ پر پودے فراہم کیے جائیں گے پاک فوج پولیس این جی اووز سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری محکمہ جات اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے شجر کاری تقریب ٹنڈالی کشمیر فاریسٹ سکول احاطہ میں منعقد ہوگی تقریب میں وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،ناظمین اعلیٰ سمیت ،وزراء ،ممبران اسمبلی ،سیکرٹریزی حکومت ،سربراہان محکمہ جات ،سول سوسائٹی ،میڈیا نمائندگان شریک ہوں گے ،ناظم اعلیٰ ترقیات راجہ اورنگزیب خان ،ناظم تجدید ڈاکٹر اشفاق حیدر ی،مہتمم تجدید ملک اسد کے مطابق اس قومی شجر کار ی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس شجر کار مہم کا سلوگن ہے کہ وادی کوہسار اشجار ہی اشجار ہے جس پر عملدرآمد کرنے کے لیے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا ،مقامی کیمونٹی کو بھی شامل کیا گیا ۔