آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے میرٹ کا بول بالا کر دیا

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے میرٹ کا بول بالا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن نے میرٹ کا بول بالا کر دیا ،شیخ الحدیث مولانا اکرم کاشمیری اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر منتخب ،مولانا اکرم کاشمیری،آبائی علاقے میں نظریاتی کونسل کے ممبر منتخب ہونے پر جشن ،مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، مولانا سعید یوسف ،مفتی کفایت حسین نقوی ،مولانا عبداللہ ،مولانا صدیق صدیقی ودیگر نامور علمائے اکرام کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا،شیخ الحدیث مولانا اکرم کاشمیری کا تعلق ایک دینی اور مذہبی گھرانے چکار کے گاؤں سلمیہ سے ہے ،مولانا اکرم کاشمیری نے اپنی ساری زندگی دین پھیلانے کے لیے گزاری ،مولانا اکرم کاشمیری سے پاکستان اور آزادکشمیر کے سینکڑوں نوجوان فیض پا چکے ہیں ،مولانا اکرم کاشمیری کو چالیس سے زائد برس پاکستان کے مشہور اور المعروف مدرسہ جامعہ اشرفیہ میں درس وتدریس کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے گزرگئے ہیں ۔عوام علاقہ چکار سلمیہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو میرٹ کو بحال رکھنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے میرٹ کا بول بالا کیا ہے اور اُمید کرتے ہیں آئندہ بھی جو بھی تقرریاں ہوں گی وہ میرٹ پر ہوں گی ،مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ میرٹ کی بات کی ہے اور ہر غریب اور امیر کو برابری کے حقوق ملے ہیں۔