مظفرآبادکے نواحی گاؤں میں شیروں کاراج،متعددجانورزخمی
مظفرآباد(وقائع نگار)جنگل کے بادشاہوں کا لکھی جنگل کے قریبی علاقوں سنواڑیاں ،کیاٹی اور کچیلی کا رخ ۔مظفرآباد کے نواحی گاؤں سنواڑیاں (ڈنہ کچیلی ) میں شیروں کا راج ، متعدد جانوروں کو زخمی کر دیا۔ سنواڑیاں کے ساتھ ملحقہ لکھی جنگل میں ایک ساتھ کئی شیروں کی آمد نے عوام علاقہ میں خوف و حراس ۔ عوام علاقہ نے انتظامیہ اور وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ شیروں کو آبادی سے دور لے جائے جائے۔متعلقہ محکمہ جات حفاظتی اقدامات اٹھائیں ۔ عوام علاقہ کو تحفظ فراہم کیا جائے،شیروں کو اگر مقامی آبادی نے مار دیا تو پھر ہم پر ملبہ نہ ڈالا جائے۔تفصیلات کے مطابق یہ جنگلی جانور کئی غریب لوگوں کے جانور مار چکا ہے۔ محمد اعظم عباسی کی گائے، ناصر کیانی ، الطاف ، چوہری بشیر،مشتاق ،چوہدری یوسف،اور سید گل کیانی کی بکریاں مار دیں۔اسی طرح کے دیگر اور بھی نقصانات ہوئے ہیں۔متعلقہ محکمہ جات نے بروقت کارروائی نہ کی تو خدشہ ہے کہ کوئی بڑا نقصان نہ ہوجائے۔