ملتان لیگی امیدواروں کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ملتان لیگی امیدواروں کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ملتان(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے این اے 155اور 156کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں شیخ طارق رشید،عامر سعید انصاری، پی پی 214 اور پی پی 215 کے ٹکٹ ہولڈر زملک (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

آصف رفیق رجوانہ اور میاں عامر منظور انصاری نے کہا ہے کہ یہ انتخابات تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات ہیں ، پی ٹی آئی کو جتوانے کے لئے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو استعمال کیا گیا ، ہم ان دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،لیگی ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو رزلٹ نہیں دئیے گئے ، دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے ہیں،حلقہ این اے 155 کے امید وار شیخ طارق رشید کا کہنا تھا کہ میں نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی جو میرا قانونی حق ہے مگر ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دینے کی بجائے میری درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میں ہائی کورٹ سے رجوع کرونگا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فری اینڈ فیر الیکشن کرانے کے جو دعوے کئے تھے ان پر عمل نہیں کیا،حلقہ این اے 156 سے لیگی ٹکٹ ہولڈر میاں عامر سعید نے کہا کہ ابھی تک ہمیں فارم 45نہیں ملے لیکن حلقے کا رزلٹ دس بجے کیسے آ گیا ہم الیکشن کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ وہ بتائیں انہیں دس بجے کیسے رزلٹ مل گیا ہے،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ ،شیخ اطہر ممتازنے کہا کہ ایک سازش کے تحت مولانا فضل الرحمن،شاہد خاقان، عباسی، بلاول بھٹو زرداری اسفند یار ولی،سراج الحق کو ہروایا گیا ہے حالیہ الیکشن پر پوری دینا ہنس رہی ہے،انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ جو فیصلے کریں گے ہم اس پر عمل کریں گے اور اس اندھیر نگری کو عوامی طاقت سے مسترد کرکے دکھائیں گے ۔پریس کانفرنس میں میدواروں کے علاوہ لیگی رہنماوں چیئرمینوں اور لیگی ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

این اے 155‘156

مزید : ملتان صفحہ آخر