مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 5میں کمی ریکارڈ

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 5میں کمی ریکارڈ

ملتان(نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپوٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق26جولائی 2018کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

4.76فیصد اضافہ ہوا۔ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ05کی قیمتوں میں کمی اور33اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں ٹماٹر‘ پیاز‘ آلو‘ایل پی جی سلنڈر‘ادرک‘چائے کی پتی‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘دال مسور‘ چینی‘گڑ‘ بڑا گوشت‘سرسوں کا تیل‘گھی پاؤچ پیک‘مٹن‘آٹے کا تھیلا کی قیمت میں اضافہ کیلا‘چکن برائلر‘انڈے فارمی‘ دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی گندم‘ چاول باستمی ٹوٹا‘چاول اری6‘بریڈ پلین‘تازہ دودھ‘ دہی‘خشک دودھ‘ کوکنگ آئل‘گھی ٹن پیک‘دال چنا‘نمک‘گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘چائے کی پیالی‘سگریٹ‘ زنانہ و مردانہ سینڈل‘ کپڑا‘ شرٹ‘ پٹرول‘ ڈیزل‘ مٹی کا تیل‘صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر