آپریشن میں تاخیر: خاتون اور بچہ جاں بحق، ورثا کا ہسپتال پر دھا واتوڑ پھوڑ
قطب پور(نامہ نگار)دنیاپور کے نواحی علاقہ گلزار پور کے رہائشی محمد یوسف وٹو کی بیٹی صوبیہ بی بی جس کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش تھی جسے لے کر اہل خانہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچے ،جہاں پر عملہ مختلف حیلے بہانے کرکے ٹائم ضائع کرتے رہے تاکہ سرکاری ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہو جائے‘ جس کے بعد عملہ نے محمد یوسف کو اپنی بیٹی کا آپریشن پرائیویٹ ہسپتال میں کروانے کا مشورہ دیا اور مریض کو سعد سرجیکل ہسپتال ریلوے روڈ لیجانے کا کہا کیونکہ وہاں پر ٹی ایچ کیو (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر امجد اقبال ساجد پرائیویٹ بیٹھتے ہیں ‘جن کے ساتھ 20ہزار میں آپریشن طے ہوا ۔مختلف حیلے بہانوں سے ڈلیوری لیٹ ہونے کی وجہ سے مریضہ صوبیہ بی بی اور دو جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ‘جس پر لواحقین مشتعل ہو گئے اور ریلوے روڈ بلاک کر دیا ۔جس وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کے شیشے توڑ دیئے اور ڈاکٹر پر تشدد کیا جس سے ڈاکٹر لہولہان ہو گیا ۔بعد میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرکے ڈاکٹر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ہسپتال کا دوسرا عملہ اور لیڈی ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گئے ۔ہلاک ہونیوالی مریضہ کو پوسٹمارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال بھیج دیا گیا ۔
خاتون‘ بچہ جاں بحق