غلام مصطفی پھل کی درخواست ضمانت ،نیب سے جواب طلب

غلام مصطفی پھل کی درخواست ضمانت ،نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفی پھل کی درخواست ضمانت کی سماعت،نیب نے تحریری جواب جمع کرادیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں نیب کے جواب میں کہا کہ غلام مصطفی پھل نے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کی حیثیت سے ملیر کی 70ایکڑ زمین کو رہائشی اسکیم میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ تمام سرکاری ایراضی انڈسٹری کے لئے الاٹ ہوئی۔2011ء میں سی ایراضی کو رہائشی اسکیم میں تبدیل کیا گیا۔اسی کو زمین کو پھر 2015ء میں منسوخ کیا گیا۔غلام مصطفی پھل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرلیا گیا ہے۔عدالت نے 8 اگست کو ملزم کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے ملزم عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔،درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا تھا۔

Back to