منی لانڈرنگ کیس، شریک ملزم شیر محمد کی حفاظتی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس، شریک ملزم شیر محمد کی حفاظتی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم شیر محمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم شیر محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے شیر محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،شیر محمد مغیری کی دو لاکھ کے عوض 7روز کے لئے منظور کی گئی۔ عدالت نے شیر محمد مغیری کو 7روز کے دوران متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور اور شہزاد جتوئی بھی حفاظتی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔