پی پی22پی ٹی آئی کے ناکام امیدوارکی درخواست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی

پی پی22پی ٹی آئی کے ناکام امیدوارکی درخواست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی 22پر پی ٹی آئی کے ناکام ہونے والے امیدوار نے منتخب ہونے والے لیگی امیدواروں کیخلاف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر جمعے کی رات ساڑھے سات بجے تک گنتی کا عمل جاری ہے، جمعہ کے روز راجہ طارق افضل کالس کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر نے نو منتخب لیگی رکن ملک تنویر اسلم سیتھی کو بھی طلب کیا تھا راجہ طارق افضل کالس اور ملک تنویر اسلم سیتھی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے معلوم ہوا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی مگر اس میں کوئی ایسی صورتحال سامنے نہیں آئی جبکہ پوسٹر بیلٹ میں راجہ طارق افضل کالس کو تھوڑے ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی واضح رہے کہ ملک تنویر اسلم سیتھی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 27سو سے زائد ووٹوں سے پی ٹی آئی کے راجہ طارق افضل کالس کو شکست دی ہے جس کو راجہ طارق افضل کالس نے تسلیم نہیں کیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے پوسٹ بیلٹ میں راجہ طارق افضل کالس کو 452جبکہ ملک تنویر اسلم سیتھی کے 357ووٹ نکلے ہیں آخری اطلاعات تک ووٹوں کی گنتی جاری تھی ،آخری اطلاعات کے مطابق گنتی کا عمل 28جولائی کو صبح نو بجے دوبارہ ہو گا ۔