لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش،سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق،بچہ زخمی

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش،سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ...
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش،سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق،بچہ زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق اور بچہ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے لاہور،سیالکوٹ،مری، کوٹ مومن، حافظ آباد،گجرات،سرگودھا،دیامر اور مختلف علاقوں میں بارش ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ سرگودھا میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں اور بچہ زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور