”چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار بنتے جا رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر علیم خان اور فواد چوہدری کے ہوش اڑ جائیں گے

”چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار بنتے جا رہے ہیں ...
”چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار بنتے جا رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر علیم خان اور فواد چوہدری کے ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اب تک 115 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے حکومت ساز ی کیلئے آزاد امیدواروں اور دیگر پارٹیوں سے حمایت کیلئے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں میں تگ دو جاری ہے اور اس حوالے سے حماد میرنے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ن لیگ کی جانب سے بھی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا گیاہے ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 129 اور پی ٹی آئی کی 123 نشستیں ہیں جس کے باعث اب آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔ اس حوالے سے حامد میرنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ مسلم لیگ ق کے لیڈر چوہدری پرویز الہیٰ جو کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ، نے خود ہی اپنے طور پر آزاد کامیاب ہونے والے امیدواروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ایک امیدوار نے ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ ایک اور کرنے جارہاہے ۔چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی