A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

خیبرپختونخوا پولیس  نے بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی کو گاڑی سمیت پکڑلیا، وہ کیا کررہے تھے؟ تہلکہ خیز خبرآگئی 

خیبرپختونخوا پولیس  نے بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی کو گاڑی سمیت پکڑلیا، وہ کیا کررہے تھے؟ تہلکہ خیز خبرآگئی 

Jul 28, 2018 | 10:17:AM

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) پولیس نے ہیڈبلوٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران بلوچستان پولیس کی سرکاری گاڑی میں سوار ڈی ایس پی سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

دنیانیوز کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ہیڈ بلوٹ کے قریب بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 3 کلاشنکوفیں اور بلوچستان پولیس کی سرکاری گاڑی برآمد کرگئیں۔ ایس ایچ او کڑی خیسور نے بتایا کہ بلوچستان کے سمگلرز کے ہمراہ آنے والی پولیس سکواڈ کی سرکاری گاڑی نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ ہیڈبلوٹ نہرکی سیفٹی وال سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا، اس دوران پولیس نے دونوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور پولیس سکواڈ کی سرکاری گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور کوئٹہ کے ایک ڈی ایس پی سمیت آٹھ افراد کو گرفتارکر کے ان سے تین ایس ایم جی بھی برآمد کر لیں۔

مزیدخبریں